پاکستان اورکشمیری عوام کا دکھ اب عالمی اداروں تک پہنچ چکاہے ،اعظم سواتی

Aug 17, 2019

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیری عوام کا دکھ اب عالمی اداروں تک پہنچ چکاہے ، اب یہ عالمی اداروں کا کام ہے کہ دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے وہ کیا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نے جو بیان دیا ہے ان کے ناپاک عزائم عیاں ہو چکے ہیں ، ساری عالمی قوتوں کو کہتا ہوں بھارتی وزیر دفاع کے بیان اور اس خبر کے بعدپوری دنیا میں امن کی کیا حالت ہوگی ، امریکہ سے دوستوں کے پیغامات ملے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوئوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریپ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے جا رہے ہیں،اگر ہم مودی کے عزائم کو نہ روک سکے تو یہ ہماری اخلاقی شکست ہو گی ،بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے ان کے ناپاک عزائم عیاں ہو چکے ہیں، اس خطے کو امن کی آماجگاہ بنانے کے بجائے اگرتباہی ہو گی تو پھر ساری دنیا اس کی لپیٹ کے اندر آئے گی ، عالمی قوتوں کو اپیل کر رہا ہوں وہ اپنا عملی کردار ادا کریں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ مجھے امریکہ سے بہت سارے دوستوں نے ایک ہی موضوع پر پیغامات بھیجے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوئوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریپ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے جا رہے ہیں ، یہ ہماری اخلاقی شکست ہو گی کہ اگر ہم مودی اور اس کے عزائم کو نہ روک سکے

مزیدخبریں