شاہ محمود قریشی کی کرسٹیا فری لینڈ ےمقبوضہ کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات پربات چیت

Aug 17, 2019 | 12:00

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی کینیڈا کی ہم منصب کرسٹیا فری لینڈ سے ٹیلی فون پربات چیت کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔وزیرخارجہ نے انہیں پورے مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش ، کرفیو کے نفاذ ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور محاصرے سمیت بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جن کا مقصد متنازعہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔وزیرخارجہ نے بھارت کی طرف سے ممکنہ طورپر فریب پرمبنی خفیہ فوجی کارروائی کئے جانے اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی جس سے خطے میں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔کینیڈا کی وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کا ملک صورتحال کابغور جائزہ لے رہا ہے ۔انہوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے ۔
 

مزیدخبریں