صدرِپاکستان کی جانب سے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری

Aug 17, 2019 | 16:02

ویب ڈیسک

صدرِمملکت  ڈاکٹر عارف علوی  کی جانب سے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدرِپاکستان نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داود کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی ۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان دھرتی کے بیٹوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا تھا ۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ  نے کہا  کہ یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔پاک بحریہ کے تین رئیرایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کرنے کی منظوریدی ہے۔پاکستان نیوی کے 2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ 

مزیدخبریں