اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈھاکہ ترکی اور بنگلہ دیش کی مشترکہ صدارت میں ڈی ایٹ کمیشن کا ورچوئل سیشن ہوا۔ اسکا مقصد دسویں سربراہ ،کانفرنس کی تیاری کرنا ہے ،پاکستان نے ڈی ایٹ کمیشن کے خصوصی ورچوئل سیشن میں شرکت کی۔ ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل نے صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ترکی ڈی ایٹ کا موجودہ صدر ہے جبکہ آئندہ صدارت بنگلہ دیش کو ملے گی ۔ پاکستانی کمشنر طارق کریم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی۔ پاکستانی کمشنر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی ،انہوں نے کہا عالمی برادری اور برادر ملک کشمیریوں پر ظلم وستم ختم کرانے کے لئے کردار ادا کریں، غریب افراد کیلئے 8 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی ایٹ کمشن ورچوئل اجلاس، پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا
Aug 17, 2020