جنرل ضیا الحق کی 32 ویں برسی آج  عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

 اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت)شہید صدر پاکستان و چیف آف آرمی سٹاف جنرل ضیا الحق کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ(ض)کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ض) کے عہدیداران کی طرف سے دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔  سابق صدر پاکستان جنرل ضیا ء الحق شہید اورسابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمان شہید کی32 ویں برسی آج 17 اگست بروزسوموار کومنائی جائے گی،فیصل مسجد  میں کرونا کی باعث جلسہ  منسوخ ،ڈویژن  ہیڈکواٹر میں بڑے جلسے کئے جائیں گے ،اعجاز الحق  اپنے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادراور دعا کریں گے ۔ سابق صدر کی برسی کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ضیائ) کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھر میںتقریبات انعقاد پذیرہوں گی جس میں قرآن خوانی او ر خصوصی دعا بھی ہوگی۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق شہید اورسابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمان شہید17 اگست1988 کو فضائی حادثہ میں اکٹھے شہید ہوگئے تھے۔ جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احتیاطی تدابیر ،ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق شہید کی 32برسی کے حوالے سے جو اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوتا تھا جس میں ملک بھر سے ضیا الحق فاونڈیشن اور پاکستان مسلم لیگ (زیڈ)کے کارکنا ن آتے تھے وہ اس مرتبہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع کے مقام پر ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر شہید ضیا الحق کے لیے قران خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور ضلعی عہدیداران ضیا الحق فاونڈیشن،پاکستان مسلم لیگ (زیڈ)کے کارکنان مشترکہ طور پر اس میں شرکت کرینگے اور ہر ضلع کے مقام پر اجتماعی دعا کروائیں گیں۔ اجلاس میں مرکزی صدر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ وہ زاتی طور پر تمام ڈویڑنل ہیڈ کورابطہ کر کے انہیں اپنے ڈویڑن کے اندر ضیا الحق شہید کی 32برسی پر مقامی سطح پر قران خوانی کا کہیں گے۔ مرکزی تقریب بوجہ کرونا ایس او پیز،حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم محمد اعجاز الحق17اگست 2020کو اپنے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ فیصل مسجد جاکر مزار محمد ضیا الحق شہیدپر پھولوں کی چادراور دعا کی جائے گی۔ اس موقع پرشہدائے بہاولپور کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...