اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یوم آزادی سے متعلق گوادر کی ویڈیو جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا۔ گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے گوادر کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یوم آزادی پرگوادر میں قائد اعظم اور دیگر قائدین کے پورٹریٹس لگائے گئے، سبز ہلالی پرچم ہر گھر اور شاہراہ پر لہرائے گئے۔ عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔
گوادر میں یوم آزادی پر عوامی جوش و خروش دیدنی تھا‘ عاصم باجوہ‘ ویڈیو جاری
Aug 17, 2020