لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سنیئر نائب صدرپیر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ مزارات اور مدارس دینیہ کا تحفظ کیا جائے گا اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ الیکشن میں سیاسی حمایت نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔ ہم سجادہ نشین تونسہ شریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی مذمت اور جامعہ محمودیہ اور اس کے نام حبہ کی سینکڑوں کنال اراضی پر اوقاف کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔پیر سید محفوظ مشہدی نے کہاکہ سرکاری محکموں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے یاد رکھیں اقتدار آنی جانی چیز ہے، انہوں نے پلٹ کر واپس اپنے حلقے میں ہی جانا ہے۔
مزارات اور دینی مدارس کا ہرقیمت پر تحفظ کرینگے:پیر محفوظ مشہدی
Aug 17, 2020