سانحہ چترال سے ہم سب کے دل دکھی و اداس ہیں:اعجاز چوہدری 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)چوہدری عمران زیب مرحوم دیرینہ ساتھی اور پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی ناگہانی وفات سے جوخلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے عمران زیب کمبوہ اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کی وفات پرقصور میں مرحوم کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چترال سے ہم سب کے دل دکھی و اداس ہیں ۔عمران زیب کمبوہ انتہائی مخلص اور ملنسار شخصیت تھے۔عمران زیب کمبوہ سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افراد کا اس دنیا سے اچانک چلے جانا اللہ کی رضا ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، مس روبینہ انصاری،علی جاوید ڈوگر، جنرل سیکرٹری ضلع قصور،حاجی مقصود صابر انصاری سٹی صدر،ندیم ہارون خان،حافظ احسان الرحمن ، مبشر نواز چوہدری، اشفاق کمبو ہ،اعزاز دین ایڈووکیٹ،سرور خان میو، حامد مختار پٹواری اور دیگرپارٹی عہدیدار اور ورکر موجود تھے۔سانحہ چترال میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...