صفدرآباد(نامہ نگار) تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ۔مخیر حضرات کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار سردار سرفراز احمد ڈوگر جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ نے کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین بلدیہ ،تحصیل صدر میاں سجاد احمد ،راشد جٹ ،رانا دلاور و دیگر کارکن موجود تھے ۔سردار سرفراز احمد ڈوگر نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم میںانعامات تقسیم کئے۔