لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے قائد آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پھر ہم دما دم مست قلندر کریں گے آصف علی زرداری پہلے بھی اپنی زندگی کے قیمتی سال بے گناہ جیلوں میں کاٹ چکے ہیں۔ اور اب ان کی صحت بھی اس بات کی جازت نہیں دیتی ہے کہ ان کو بلاوجہ جیل میں بند کیا جائے لہذا نیب پی ٹی آئی کے کہنے پر ہماری قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سلسلے کو فی الفور بند کرے اور آصف علی زرداری پر بنائے گئے بے بنیاد ریفرنسوں کو فی الفور خارج کیا جائے اور پیپلز پارٹی کو بھی سندھ میں حکومت کرنے کا موقع دیا جائے اور حیلے بہانوں سے سندھ حکومت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے