واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشروں پر تحقیقات کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو گزشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد واقعات میں امریکی فوجی طیاروں کے مشاہدے میں آئی تھیں۔پنٹاگان کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی ٹاسک فورس دفاع کے ڈپٹی سیکرٹری ڈیوڈ نارکوسٹ کی نگرانی میں کام کرے گی۔پینٹاگان کے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ چار اگست کو ڈپٹی سیکرٹری ڈیفنس نے فضا میں پرواز کرنے والی غیرشناخت شدہ اشیاء پر تحقیق کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یو اے پی ٹی ایف کے قیام کی منظوری دی ہے۔ٹاسک فورس کا مشن اڑن طشتریوں کا کھوج لگانا، ان کا تجزیہ کرنا اور یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں ہیں۔نئی ٹاسک فورس نیوی کے تحت کام کرے گی اور اپنی پیش رفت سے انٹیلی جینس کے انڈر سیکرٹری کو آگاہ رکھے گی۔2018ء سے امریکی نیوی، اڑن طشتریوں سے منسلک ان واقعات کی باضابطہ تحقیقات کر رہی ہے جو اس کے پائلٹوں اور دوسرے عہدے داروں کو پیش آئے تھے۔
پینٹاگون نے اڑن طشتریوں پر تحقیق کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی
Aug 17, 2020