امریکی صدر نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مدت 45دن بڑھا دی

Aug 17, 2020

 نیویارک (این این آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت ایپ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو فروخت کرنے کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں قومی سلامتی کے تحفظات کو جواز بناتے ہوئے بائیٹ ڈانس کو ہدایت کی گئی کہ وہ امریکا میں اپنے کاروبار کو اگلے 90 دن میں کسی امریکی کمپنی کو فروخت کر دے۔

مزیدخبریں