حضرت بابا فریدؒ  کا عرس شروع‘ دوسرے شہروں سے زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں 

Aug 17, 2020

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 778 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ تقریبات کے آغاز کے موقع پر دربار کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات تقسیم کیے اور صدیوں سے جاری روایتی رسومات کو ادا کرتے ہوئے 778 ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،کرونا کے خاتمہ اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ رواں سال کرونا کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کو انتہائی محدود کیا گیا ہے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں