نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس نے فیس بک انڈیا ٹیم کی جانب سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کیساتھ غیرمنصفانہ طور پر موافق سلوک کرنے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی پینل قائم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مودی کی جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ایسے ریمارکس کو حذف کرنے سے انکار کر دیا جن کا مقصد انکے تجارتی، کاروباری مفادات کو تحفظ کرنا تھا۔ کانگریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ملازمین کے بی جے پی سے تعلقات کی تحقیقات کی جائے۔ کانگریس کے ترجمان اجے میکن کا کہنا ہے کہ یہ فیس بک کی عالمی ساکھ کا معاملہ ہے۔ دوسری جانب فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی کسی بھی ایسی تقریر یا مواد کو روکتی ہے جو تشدد کو ابھارے یا کسی بھی طرح کی غیرمناسب جانبداری کو فروغ دے۔
فیس بک انڈیا کی بی جے پی حکومت کیساتھ جانبداری کی تحقیقات کرائی جائے، کانگریس
Aug 17, 2020