کراچی ( نیوز رپورٹر) اسرائیل۔عرب امارت معاہدے کیخلاف امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں آج سندھ میں بھی کراچی تا کشمور یومِ احتجاج منایا گیا، صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں آج کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور،جیکب آباد، شہداد کوٹ، کشمور، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر،جاتی، شہداد پور، سکرنڈاور راجونظامانی سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ومقامی رہنمائوں کے علاوہ دیگر