سامراج کے دبائو میں معاہدہ فلسطینی عوام کے حقوق غصب کرنے کے مترادف‘ علامہ ساجد نقوی

 اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل اسلام کا دیرینہ اور فسطینی عوام کا بنیادی شہری حقوق کا مسلہ ہے سامراج کے دبائو میں معاہدہ امت مسلمہ پر قاری ضرب لگانے اور فلسطینی عوام کے بنیادی شہری حقوق غصب کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے سامراج کی سرپرستی میں ہونے والے ایک معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے نہ صرف مسئلہ فلسطین کی اصل روح، برس ہا برس سے جاری مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کْشی، فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے، اور مقامی عوام کے محکوم بنا کر جبر و استبداد سے اْن کے حقوق کی پامالی کو یکسر نظرانداز کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ معاہدہ سامراج کی جانب سے قابض ظالم گروہ کی حاکمیت کو مظلوم فسطینی عوام پر ٹھونسنے کی مذموم کوشش ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں طفیلی ریاست بننے کی بجائے ایک مضبوط نظریاتی ریاست ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒکے دو ٹوک اعلان کے مطابق غاصب اور غیر قانونی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی سوچ کو اپنی پالیسی کی بنیاد بنانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن