کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے نے موہنجوداڑو ایکسپریس 17 اگست سے چلانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ٹرین ملتان سے کراچی سٹی اور واپس اسی روٹ پر چلائی جائے گی، 5 ماہ بعد یہ واحد ٹرین لاڑکانہ سے گزرے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق موہنجوداڑو ایکسپریس دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر کراچی سٹی سے روانہ ہو کر اگلے روز 3 بج کر 20 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔یہی ٹرین ملتان سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 6 بج کر 20 منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔یہ واحد ٹرین ہے جو لاڑکانہ میں 5 منٹ کا اسٹاپ کر کے الگ الگ اوقات میں کراچی اور ملتان کے لیے روانہ ہو گی۔موہنجوداڑو ایکسپریس کے نئے روٹ میں ڈیرہ غازی خان، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، سیہون، کوٹری اور دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشن شامل ہیں۔یہ واحد ٹرین ہے جو اپنے راستے سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ سے گزرے گی، اس ٹرین کے علاوہ لاڑکانہ سے کوئی ٹرین کسی بھی علاقے کے لیے نہیں چلائی جا سکی ہے۔اسٹیشن ماسٹر محمد ایاز عباسی کے مطابق موہنجوداڑو ایکسپریس چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔