جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی

Aug 17, 2020 | 16:46

ویب ڈیسک

 جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی، جس سے مجموعی پیداوار 41 ہزار3سو35 میگاواٹ ہوجائے گی۔ سالانہ پلان2020-21ء کے مطابق سولر سے 22 میگاواٹ،ونڈ سے 351 میگاواٹ، ہائیڈل سے 76 میگاواٹ،کول لوکل سے 2310 میگاواٹ، بگاس سے 74میگا واٹ، نیوکلئیر سے 11سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سسٹم شامل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سولر سے 522میگاواٹ، ونڈ سے 1586میگاواٹ، ہائیڈل سے 9923میگاواٹ، کول لوکل سے 3120میگاواٹ، کول امپورٹڈ سے 3960میگاواٹ، گیس سے 4245میگاواٹ، آر ایل این جی 8682 میگاواٹ، آئل سے 6414 میگاواٹ، بگاس سے 438 میگاواٹ، نیوکلئیر سے 2445 میگا واٹ جون 2021ء  تک ہوجائے گی۔

مزیدخبریں