آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سعودی لیڈرشپ سے ملاقات کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے۔ ذرائع کے  مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صبح 10 بجے ریاض پہنچے۔عسکری ذرائع کے  مطابق  آرمی چیف کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی سعودی عرب گئے ہیں۔سعودی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل فیاض بن حامد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے اپنی ملاقات کے دوران فوجی تعاون کے امکانات اور اس کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفاد کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب سے بھی ملاقات کی.آرمی چیف کو سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا.

دونوں ممالک روایتی طور پر قریب ہیں اور سعودی عرب نے 2018 میں پاکستان کو 3 بلین ڈالر کا قرض اور 3.2 بلین ڈالر کے تیل قرضے کی سہولت دی تاکہ اس سے ادائیگیوں کے توازن کے بحران میں مدد مل سکے۔

 


 
 


 
 

ای پیپر دی نیشن