ضلع صوابی میں تر قیاتی کاموں کا  جال بچھایا جارہا ہے، اسد قیصر 

صوابی( نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ضلع صوابی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ 2ارب روپے کی لاگت سے صوابی گرڈ اسٹیشن میں جو 220کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے اس سے ضلع بھر میں وولٹیج کا مسئلہ حل ہو گا اسی طرح بی ایم سی شاہ منصور میں ڈائیلاسز سنٹر قائم ہونے سے گردوں کے مریضوں کا علاج ان کے دہلیز پر ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ضلعی رہنما مزمل خان بام خیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن