دواسازی کی صنعت میں خود انحصاری کیلئے ہنگامئی کا م کرنا نا گزیر ،شبلی فراز

Aug 17, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ دواسازی کی صنعت میں خود انحصاری اور متبادل درآمد کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ معروف فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے سی ای اوز سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مقصد دواسازی کی صنعت میں تکنیکی ترقی اور معیاری مینوفیکچر نگ کے لئے مکمل معاونت کرنا ہے، موجودہ تناظر میں ویکسین کی تیاری خصوصی قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ کووڈ 19کی صورت حال کے پیش نظر خودکفالت پر مبنی حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں