لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’پیغام امام حسین ؑاور اتحاد امت کانفرنس‘‘ 9 محرم الحرام 18 اگست بدھ کو رات 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مفتی محمد مبشر نظامی،ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور،مولانا عبد الستار نیازی،علامہ محمد جعفر شمسی،مفتی محمد مبشر نظامی،صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری و دیگر مقررین فلسفہ شہادت امام حسین ؑاوراتحاد امت پر روشنی ڈالیں گے۔