امریکہ  خطے میں قدم نہیں  جماسکتا:جاوید قصوری 

Aug 17, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 20سال بعد نام نہاد امریکی جنگ کا خاتمہ اوربعد کی صورتحال امریکی آقائوں کو خوش کرنے والوں کے لیے بہت بڑا سبق ہے۔ طالبان کا بغیر لڑے کابل فتح کرنا خوش آئند ہے۔طالبان نے کابل سمیت پورے افغانستان میں عام معافی کا اعلان کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے۔اس سے امریکہ اور مغربی ممالک کا یہ پراپیگنڈا دم توڑ گیا ہے کہ طالبان امن کے دشمن ہیں۔ اب افغانستان میں طالبان اور دوسرے سٹیک ہولڈر مل کر نمائندہ افغان حکومت کو تشکیل دیں۔

مزیدخبریں