PMSA کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس‘ عہدیداروں کی شرکت

لاہور (سپیشل رپورٹر)PMSA کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس اتوار کو لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر PMSA نوشید شہزاد مرزا نے کی۔ شرکاء میں خالد مسعود فاروقا سینئر وائس پریذیڈنٹ رانا فاروق سیکرٹری کوآرڈینیشن ‘ رائے بابر علی جوائنٹ سیکرٹری عبدالسلام عارف‘ یاسر احمد‘ شاہد فرید‘ رضوان نظیر‘ عبدالرزاق اور عظیم ربانی شامل تھے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے PMSA پنجاب کے افسروں کے فوری خدشات اور امور سے متعلق تمام زاویوں سے تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی کو ACS ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ PMSA کی نمائندہ باڈی نے ACS ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز جیسے اہم عہدوں پر فائز افسروں کے رویہ اور نقطہ نظر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جو کہ AS  DS سروسز جیسے PMS افسران کی خدمات سے متعلق امور کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ PAS افسر کے پاس جو سرکاری دفاتر اور عہدے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن