لاہور(حافظ محمد عمران/سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ناکامی پریشان کن ہے، ایک ایسی ٹیم جس میں کوئی سپرسٹار نہیں، ایک دو مناسب بلے باز ہیں، باؤلنگ میں کوئی غیر معمولی کھلاڑی نہیں ہم ان کے خلاف بھی ہار گئے ہیں۔ قومی ٹیم کی کارکردگی اور نتائج یہ بتا رہے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار بہت گر چکا ہے، ہم تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہیں۔ اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ کوئی اس طرف سوچنے اور دیکھنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ ابھی تین ہفتوں کی سٹی کرکٹ کروائی ہے اس کے بعد یہ کھلاڑی کہاں جائیں گے۔