طالبان کی رفتار پر برطانیہ بھی حیران مزید 200 فوجی بھیجنے کا فیصلہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ برطانیہ ڈومینیک راب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے حیران کن رفتار سے افغانستان پر قبضہ کیا۔ کوشش ہو گی کامیابیاں ضائع نہ ہوں۔برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلاء میں مدد کریں گے۔ اضافے دستے کے بعد افغانستان میں برطانوی افواج کی تعداد 400 ہو جائے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بوقت ضرورت مزید فوجی بھی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...