سعودی عرب نے افغانستان سے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا، وزارت خارجہ کی تصدیق 

Aug 17, 2021

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے افغانستان کے حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلا لیا۔ وزارت خارجہ نے کابل سے سفارتی عملے کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کابل سے سعودی سفارتخانے کے تمام ملازمین کو نکال لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سعودی سفارتکار وطن واپس پہنچ چکے اور سب خیر و عافیت سے ہیں۔ 

مزیدخبریں