کراچی (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے93 ہزار 964 روپے ہے۔
ڈالر20پیسے مہنگا، سونے کی قیمت میں 500روپے تولہ اضافہ
Aug 17, 2021