لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ صلوت سعید کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ شوزب سعید سے سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے عہدہ کا اضافی چارج واپس کے لیا گیا ہے۔سٹی رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر عہدہ کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر ظفروال ان کے پیشرو عرفان ماٹن کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، تقرری کے منتظر زین العابدین کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ان کے پیش رو محمد عثمان اکرم کو او ایس ڈی اور تقرری کی منتظر انعم علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور تعینات کر دیا گیا ہے۔