لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری عادل سیال نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں گرفتار دو ملزموں ناظم اور عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی، عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 21 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ملزموں سے آلہ قتل برآمد کرنا اور قتل کی وجوہات معلوم کرنی ہیں۔عدالت نے ملزموں سے استفسار کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر ملزموں نے کہا وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 21 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
مبشر کھوکھر قتل کیس میں گرفتار 2ملزموں کے ریمانڈ میں 5روز کی توسیع
Aug 17, 2021