اسلام آباد (این این آئی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے پانچ لائسنس جاری کیے گئے ہیں اس حوالے سے اسلام آباد میں معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان نے دستخط کیے۔جس کے تحت او جی ڈی سی ایل حضرو،وہاڑی،ستلج،کھیواڑہ ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کاکام کرے گی۔اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ پانچ بلاکس میں تیل وگیس کی تیل میں کامیابی ملے گی۔