صادق آباد(خبر نگار)سانحہ بھونگ گنیش مندر کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان گھروں کو واپس لوٹ آئے،گھروں پر لگے تالے کھل گئے ہند تاجروں کے کاروبار بحال، زندگی معمول پر آ گئی۔مندر کے حملے کے بعد ہندو برادری کے افراد نکل مکانی کر کے چلے گئے تھے گزشتہ روز 120میں سے110خاندان اپنے گھروں میں واپس آگئے اور 90ہندو تاجروں میں سے تقریبا 70تاجروں نے اپنی دکانیں کھول کر کام شروع کردیا ،جب کہ مندر اور اطراف کی آبادی کیلئے سکیورٹی اہلکار بدستور تعینات ہیں ،سانحہ کے ایک ہفتے بعد مندر کی تزئین و آرائش اور بحالی پر ہندو برادری کے افراد نے انتظامیہ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ،انہوںنے کہاکہ آئی جی پنجاب پولیس سمیت امن کمیٹی اور انتظامیہ کی طرف سے تحفظ کی یقین دہانے ہم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ،بعد ازاں ہندو برادری کے اراد نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی کیں ۔
مندر پرحملہ‘ نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان لوٹ آئے
Aug 17, 2021