لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے۔ تین سال ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کاغذ لہرانے کے میڈیا ٹرائل اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ جبکہ شہبازشریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات الگ الگ عدالتوں میں چلائے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کررہی ہے۔ عمران صاحب بھول گئے کہ عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے۔