ملتان (سماجی رپورٹر)سالانہ حسینیہ کانفرنس کی قیادت مخدوم سید زوہیب گیلانی ٗ مخدوم سید حسن رضا مشہدی ٗمخدوم سید علی مہدی شمسی ٗ سبطین رضا لودھی ٗ سید زاہد گردیزی ٗملک خاورشفقت بھٹہ، زین بلوچ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہماری اسلامی تاریخ و تمدن اور ثقافت کا اثاثہ ہے۔ حسینیہ ؓ کانفرنس کی جانب سے ہمارا مطالبہ ہے کہ یوم عاشورہ کے دن تفریحی اور دیگر سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پر اس امر کو یقینی بنایا جائے ۔سوشل میڈیا پر اصحاب رسول،صحابہ کرام،اہل بیت اور مذہبی بحث مباحثہ اور دل آزاری کے موضوع پر سخت مانیٹرنگ کی جائے۔مذہبی انتہا پسندی کے رحجانات اور یزیدی سوچ کی بیخ کنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔9۔10محرم کو ملتان میں لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔ سالانہ حسینیہ کانفرنس 9 محرم الحرام18،اگست، بروز بدھ ساڑھے آٹھ بجے صبح رضا ہال ملتان میں ہوگی۔