طالبان کی طرف سے عام معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں: علماء کونسل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل نے طالبان کی طرف سے پْر امن انداز میں کابل میں داخل ہونے اور عام معافی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان کے علماء ومشائخ ، مذہبی و سیاسی جماعتیں افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہیںاور افغانستان کے امن اور استحکام کو پاکستان کا امن و استحکام سمجھتی ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد زکریا قاسمی، علامہ عبدا لحق مجاہد،  مولانا عبد الکریم ندیم،  مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا طاہرعقیل اعوان، مولانا اسلم صدیقی، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رہنما ملا برادر کی طرف سے افغانستان کے معاملات کو مفاہمت اور مشاورت سے چلانے کا اعلان ایک مستحکم افغانستان کی طرف قدم ہو گا، عالمی قوتوں کو بھی طالبان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا افغانستان کے حوالے سے موقف قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ انتقام کی بجائے عفو و درگذر سنت رسول اکرم ؐ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...