لاہور (خصوصی نامہ نگار) وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیج دیا۔ متن میں کہا گہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ اس سلسلہ میں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم عمران نے کہا کہ ذاتی مصروفیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ تین سال قوم کی خدمت کی اور شہر کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، اپنی کوششوں پر فخر ہے۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے مستعفی
Aug 17, 2021