اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس نے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقہ میں کرنسی تیارکرنے کا جھانسہ دیکر رقم لوٹنے والے گینگ کے تین ارکان گرفتارکرلئے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی جعلی کرنسی ، جعلی کرنسی تیار کرنے والے آلات اور واردات میں لوٹی گئی دو لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلئے ۔