تحریک پاکستان کے نظریاتی مقاصد کو عام کرنے کی ضروت ہے: دائود رضوی

Aug 17, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ایمانی اقدار کی پہچان ہے اس سرزمین پاک کو عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز بنانا وقت کا تقاضا ہے اور تحریک پاکستان کے نظریاتی مقاصد کو عام کرنے کی ضروت ہے ان خیالات کا اظہارمقررین نے جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی زیر سرپرستی جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میںمنعقدہ سالانہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر  شہدائے پاکستان کی روح کو ایصال ثواب کرنے کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی کانفرنس سے علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی، صاحبزادہ پروفیسر محمد احسن رضا ،سنی اتحاد کونسل کے راہنما مولانا محمد اکبر نقشبندی، جماعت اہل سنت کے ناظم مولانا حافظ محمد رفیق قادری ودیگر نے اظہار خیال کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ یوم آزادی پیغام عمل بھی اور پیغام احتساب کا بھی دن ہے ۔ہمیں جائزہ لینا چاہیئے کیا ہم ان تقاضوںکی بجا آ وری کررہے ہیں جن کی خا طر ہمارے اسلاف نے پاکستان بنایا تھا ۔

مزیدخبریں