وطن کی تعمیرو ترقی ہماری نوجوان نسل کا نصب العین ہونا چاہیے : ثوبیہ سلطانہ 

گوجرخان (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوجرخان میں 75واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیایوم آزادی کی تقریب کی مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑی ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ مس ثوبیہ سلطانہ تھیںتقریب کاآغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیاطالبات نے ملی نغموں اور تقاریر سے تقریب کی رونق بڑھائی پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی مس ثوبیہ سلطانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چودہ اگست کے حوالے سے طالبات کے پروگرام کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اسی ملی جوش وجذبے کی ضرورت ہے جس جذبے سے برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان حاصل کیا تھاوطن کی تعمیرو ترقی ہماری نوجوان نسل کا نصب العین ہونا چاہیے اور وطن عزیز کی تعمیرو ترقی ہمارا مقصد ہونا چاہیے اس مو قع پر پرنسپل مسز جمیلہ ایوب نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...