گٹکے کی فروخت اور استعمال کے خلاف کیس‘ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر میں گٹکے کے استعمال اور فروخت پر پابندی کے معاملہ پرعدالت میں چیف سیکریٹری سمیت آئی جی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہاکہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہو رہا گٹکا اب بھی بیچا جا رہا ہے،عدالت نے فریقین سے 15 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست سے غیر متعلقہ افراد کے نام بھی نکالنے کا حکم دیاواضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کے فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن