سانحہ صفورا کیس‘ عدالت نے ملزم کو سرکاری وکیل کی خدمات فراہم کردیں

 کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کیس کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل،ملزم نے امریکی ڈاکٹر ڈائبرا لوبو حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کے دوران ملزم کی درخواست پر اپیل کی پیروی کے لیے سرکاری خرچ پر معاونت کے لیے وکیل فراہم کردیا گیا،عدالت نے سرکاری وکیل مولا بخش بھٹو فراہم کردیا گیا، مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی،، پراسیکیوٹر نے کہاکہ سعد عزیز کو سانحہ صفورا کیس میں ملٹری کورٹ سے سزا موت کا حکم سنایا گیا ہے ملزم کو دو دیگر کیسز میں اے ٹی سی نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، پراسیکیوٹر کے مطابق اے ٹی سی نے ڈاکٹر ڈیبرا بولو حملہ کیس میں ملزم کو دس سال قید کی الگ سزا سنائی تھی جبکہ پولیس نے کہاکہ ملزم نے 2015 میں شہید ملت روڈ پر امریکی ڈاکٹر پر حملہ تھا ۔

ای پیپر دی نیشن