مدفون لڑکی کی لاش سے بے حرمتی کا مجرم  پولیس مقابلہ میں ہلاک

ٹھٹھہ) نامہ نگار/پی پی آئی)گائوںغلام اللہ کے قبرستان میں مدفون لڑکی کی لاش نکال کر بے حرمتی کا مجرم رفیق چانڈیو پولیس مقابلہ میں ماراگیا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گوٹھ اشرف چانڈیو میں لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر اس سے زیادتی کے المناک واقعہ میں ورثاء نے شک ظاہر کیا اور اس کے کچھ ثبوت بھی ملے ہم نے پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دی واقعے کے بعد مجرم فرار ہوگیا تھا پولیس نے گھیرا تنگ کیا اس دوران اطلاع ملی کہ مجرم بابڑہ موری کے قریب روپوش ہے جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تو مجرم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے مجرم رفیق چانڈیوہلاک ہوگیا ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایاکہ رفیق چانڈیو پرمختلف تھانوں میں 4 مختلف نوعیت کے کیسز بھی درج ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈی ایس پی جمعہ خان پہنور،انسپکٹر ممتاز علی بروہی ،گل حسن  اور دیگر اہلکاروں کو سرٹیفیکیٹ اور دولاکھ روپے دینے کا اعلان  کیا اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج فیصل شفیع میمن بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن