کراچی(کامرس رپورٹر)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 ماہ میں روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس پر مرکزی بینک اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر مبارکباد کے مستحق ہیں، اس اکاؤنٹ کی کامیابی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ ترسیلات میں اضافہ کے لئے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں،روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں 24 اپریل تک ایک ارب ڈالر جبکہ27 جون تک ڈیڑھ ارب ڈالر جمع کروائے جا چکے تھے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میںکہا کہ اورسیز پاکستانیوں کا حکومت پراعتماد بڑھ رہا ہے اور اب حکومت ترسیلات بھیجنے والوں کے لئے ایک قابل عمل انعامی اسکیم متعارف کروا رہی ہے۔
روپے کی قدر میں مذید کمی روکنے کی ضرورت ہے، میاں زاہد حسین
Aug 17, 2021