ملتان (نیوز رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان ملتان ریجن میں گھی اور آئل نایاب جبکہ سرخ مرچ ، کالی مرچ، لونگ کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق 400 گرام سرخ مرچ کی قیمت 398سے 360روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح 50گرام لونگ کی قیمت بھی 120سے 140 روپے ہوگئی ہے اور اسی طرح 50گرام کالی مرچ بھی 8روپے کے اضافے کے ساتھ 68روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں گزشتہ دس روز سے گھی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے گھی کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور خواتین کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جب گھی آتا ہے تو عملہ من پسند افراد کو نوازے میں لگ جاتا ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔اس بارے جب یوٹیلٹی سٹورز حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں گھی کی دستیابی ممکن ہو جائے گی۔