خضدار(نامہ نگار )75واں جشن آزادی 14 اگست فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے اپنے نام کرلیاٹورنامنٹ کا فائنل میچ نواب نوروز فٹبال کلب زہری بمقابلہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ خضدارکے درمیان میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیدیم میں کھیلا گیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابررہے پینلٹی ککس کے ذریعے نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے ایک گول کی برتری سے فائنل میچ جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویڑن بشیر احمد خان بازئی تھے اعزازی مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد بلوچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نظر محمد زہری ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار محمد ہاشم زہری تھے جنہوں نے کھلاریوں میں انعامات اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے اس موقع پر علاقے کے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سینیئرفٹبالرز اور سینکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔