گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیر تربیت آفیسرز کے وفد سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی اعلی سول سروس کاحصہ بن کر آپ سب کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکرنے کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت اور دیرینہ عوامی مسائل کے حل کا بہترین موقع ملا ہے اور آپ سب نے خلوص نیت‘ فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنا ہے- کمشنر نے کہاکہ بلاشبہ آپ جیسے ذہین اور قابل نوجوان ملک اور والدین کا حقیقی اثاثہ ہیں اور ہم سب کو آپ سے بڑی توقعات ہیں کمشنر نے ان خیالات کا ا ظہاراجلاس میں کیا- ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال وڑائچ‘ اے سی جی تنویر یاسین‘ پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے کمشنر نے کہاکہ فیلڈ ڈیوٹی کے ذریعے انہیں سیکورٹی اور انتظامی اقدامات کو تفصیل اور قریب سے دیکھنے کاموقع ملے گا جس سے یقینی طورپر انہیں اپنی فیلڈ پوسٹنگ کے دوران کسی بھی صورتحال اور چیلنج کا بہتر طریقہ سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی واضح رہے کہ سول سروسز اکیڈمی لاہور نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے اسپشلاائزاڈ ٹریننگ پروگرام کے 16 پروبیشنری افسروں کو محرم ڈیوٹی کے لئے گوجرانوالہ ڈویژن بھجوایا جو سیکورٹی اور انتظامی اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیں گے ۔
ایڈمنسٹریٹوآفیسرز ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں:کمشنر گوجرانوالہ
Aug 17, 2021