گلابی سنڈی کی دوسری نسل نمودار ہوچکی ٗ تدارک ضروری: سیکرٹری زراعت 

Aug 17, 2021

 ملتان ( خبر نگار خصوصی ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔مختلف کیڑوں کے ہاٹ سپاٹس اور انکی ٹریٹمنٹ کیلئے ڈسٹرکٹ وائز ڈیٹا پیش کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کپاس کی چنائی کا آغاز ہوگیا ۔اپریل کے پہلے ہفتہ میں کاشتہ کپاس کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل ہورہی ہے لیکن فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے آئندہ چند ہفتے کاشتکار کو الرٹ رہنا ہوگا کیونکہ گلابی سنڈی کی دوسری نسل لودھراں، وہاڑی اور ملتان میں نمودار ہوچکی ہے جس کا بروقت تدارک انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کپاس کی فصل میں کھادوں کی آخری قسط 31 اگست تک ڈال لیں۔

مزیدخبریں