ازبکستان نے افغان لڑاکا طیارہ مار گرایا 22ملٹری طیاروں اور 24ہیلی کاپٹرز نے سرحدی خلاف ورزی کی:حکام

دوشنبے (نوائے وقت رپورٹ) ازبکستان کی فوج نے  افغانستان کا لڑاکا طیارہ مارگرایا۔  وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طیارے نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔ افغان پائلٹ بروقت طیارہ چھوڑنے میں کامیاب رہا۔بائیس فوجی طیاروں اور چوبیس ہیلی کاپٹروں نے غیر قانونی ازبک سرحد عبور کی،انہیں زبردستی لینڈنگ کرائی گئی،ترجمان ازبک حکومت نے کہا ان طیاروں میں585اہلکار سوار تھے۔

ای پیپر دی نیشن