جنین (شہنوا+اے پی پی) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور جھڑپوں میں 4 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تھا جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے۔ متعدد فلسطینی زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پرفائرنگ،4 نہتے فلسطینی شہید
Aug 17, 2021