راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اسٹیشن ماسٹر ریلوے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ان کے بغیر ٹرین آپریشن ممکن نہیںہوتا اسٹیشن ماسٹر مسائل سے دوچار ہیںاسٹیشن ماسٹر کو 8گھنٹے کی بجائے 12,16,او 24گھنٹے لونگ آور ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے اسٹیشن ماسٹر اپنی جان پر کھیل کر ریل کے پہیہ کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں، ریلوے سمپارس یونین کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملک محمد شہزاد، ڈویثرنل صدر میاں زیغم عباس ڈوگر، ڈویثرنل چیف پیٹرن چوہدری کمال احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر 31اگست تک اسٹیشن ماسٹرز کی اپ گریڈیشن نہ ہوئی تو تو ہم ورکروں کا دبائو برداشت نہیں کر سکتے۔